تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی ،انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ مارا گیا

TTP, Rafiullah TTP, Afghanistan, Afghan Peace Process,

کابل:پاکستان دشمن ،افغان میں موجود تحریک طالبان پاکستان میں پیسہ اور عہدوں کے حصول پر پھوٹ پڑ گئی ،مختلف گروہوں کی آپسی لڑائی میں دہشتگرد کمانڈررفیع اللہ بھی مارا گیا ،رفیع اللہ 2011سے بہت سی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا ، اس شخص نے ایک نہیں بلکہ اپنے نام کے کئی کوڈ رکھے ہوئے تھے ، جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  رفیع اللہ NDS، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا تھا ،دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ2011سے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اس کا کام تھا ۔

کمانڈر رفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بمباروں کو تیار کرنے اوراسلام آباد میں سرینہ ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا سہولت کار تھا۔   پولیس، لیویز، FCاور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

 دہشتگرد کمانڈر میجر نعیم، انسپکٹر کبیر، کچلاک کے باز محمد، ملک حاجی گلاب، کچلاک  بینک ڈکیتی اور چمن میں FCپر حملوں کا سرکردہ تھا۔  مختلف ڈاکٹروں کو اغواء کرنے اور اُن سے تاوان وصول کرنا، دہشتگرد رفیع اللہ کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا حصہ تھا۔