شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی شرط پر استعفے  کی پیشکش ،شہباز گل کا دعویٰ

Shahbaz Sharif,PMLN,Gas Pressure, Opposition Leader

اسلام آباد:یوسف رضا گیلانی کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے استعفے سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بھی استعفیٰ پیش کرچکے ہیں لیکن وہ پیشکش تو باہر جانے کی اجازت کی شرط پر تھی ۔

f6f7cc158a942c10bdbd92ce81551f04

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے یوسف رضاگیلانی کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ استعفیٰ لینےآئےتھے،اب استعفے بھی دینگے اور لوٹ مارکا حساب بھی دینا ہوگا ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بل پاس کرانے میں آپ کے تعاون کا شکریہ،اب آپ کا استعفیٰ دینا بنتا ہے،انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربھی استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن وہ پیشکش تو باہرجانےکی اجازت کی شرط پر تھی،اب آگے کیا ہوتا ہےبس دیکھتے جائیں۔

واضح رہے اس سے قبل یوسف رضا گیلانی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وہ وزرا جو ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری میں چلے جاتے ہیں وہ کہتے ہیں میں نے حکومت کی مدد کی ۔

یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچایا ہے ۔

دوسری جانب  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی بات کو کھیل قرار دے دیا،میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ استعفےکی بات کرنا بھی کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں ملی جب کہ گیلانی کے آفس سے اطلاعات ملی ہیں کہ دو روز  پہلے معلومات  آگئی تھیں کہ اہم بل آرہا ہے۔