وزارت اقتصادی امور کی چین، روس اور قازقستان سے قرض لینے کی خبروں کی تردید

 وزارت اقتصادی امور کی چین، روس اور قازقستان سے قرض لینے کی خبروں کی تردید
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور نے چین، روس اور قازقستان سے قرض لینے کی خبروں کی تردید کردی۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چین سے3 ارب ڈالر قرض کیلئے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں معاہدے کا امکان ہے اور یہ ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا جبکہ روس اور قازقستان سے جلد 2 ارب ڈالرکا معاہدہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

c87af10d9e8fb67a227f8cfba82d4170

ذرائع کا کہنا ہےکہ چین سے3 ارب ڈالرکا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا جبکہ روس اور قازقستان سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔ تاہم اب وزارت اقتصادی امور نے چین، روس اور قازقستان سے قرض لینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، روس اور قازقستان سے قرض لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

مصنف کے بارے میں