توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس عدالت نے عمران خان پر فرد جرم لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کرد ی گئی ہے۔ 

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا کیس ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نےعمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں  طلب کررکھا تھا۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا ۔ پانچ منٹ دے دیں بیرسٹر گوہر عدالت پہنچ رہے ہیں ۔عدالت نے علی بخاری کو حکم دیا کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں ۔اس پر وکیل نے کہا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے ۔ 

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نا آئیں ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل اور وکیل علی بخاری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ علی بخاری نے کہا کہ آپ مجھے ڈائریکٹ نا کریں کورٹ سے بات کریں  ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ۔ 

مصنف کے بارے میں