دبئی میں پہلی 3D مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ

دبئی میں پہلی 3D مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ

دبئی: اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ (IACAD)  نے  دنیا کی پہلی سرکاری 3D پرنٹنگ مسجد   تعمیر  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

آئی اے سی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق یہ مسجد متحدہ عرب امارات کے ایک قدیم علاقے بر دبئی میں تعمیر کی جائے گی  ۔ مسجد کی تعمیر میں  4 ماہ کا عرصہ درکار ہے ۔   3D پرنٹ شدہ مسجد کا  منصوبہ 2025 تک مکمل  کرلیا جائے گا ۔

IACAD کے انجینئرنگ ڈویژن کے ڈائریکٹر الشیبانی  کا  دعویٰ  ہے کہ ا س 3D پرنٹ شدہ مسجد کی لاگت ایک عام مسجد کی تعمیر کے لیے درکار خرچ سے 30 فیصد زیادہ ہوگی۔تاہم، IACAD اور دبئی میونسپلٹی کے حکام  کے درمیان 3D مسجد کے ڈیزائن کی منظوری کے حوالے سے   بات چیت  جاری ہے ۔

واضح رہے کہ  دبئی کے مالک شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2016 میں " دبئی 3D پرنٹنگ حکمت عملی" پیش کی تھی۔ اس  کا   بنیادی مقصد ایمریٹس کو 2030 تک  ٹیک دیو میں تبدیل کرنا  ہےہے ۔ اس حوالے سے دبئی میں  سرکاری سطح پر  بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کےساتھ ساتھ    تعمیراتی قوانین میں بھی  تبدیلیاں کی جاری ہیں  ۔

دبئی حکومت نے   تمام نئی تعمیرات میں   25% 3D پرنٹنگ  کے استعمال کا ہدف  طے کیا ہوا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں