پولیس لائنز کا ایک ہی گیٹ ،حملہ آور اندر کیسے آیا ؟ وزیر اعظم ، مجھے کیا پتا حملہ آور کہاں سے آیا؟ آئی جی 

پولیس لائنز کا ایک ہی گیٹ ،حملہ آور اندر کیسے آیا ؟ وزیر اعظم ، مجھے کیا پتا حملہ آور کہاں سے آیا؟ آئی جی 

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر آئی جی خیبر پختونخوا  پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے ۔ حملہ آور کہاں سے آیا؟

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں، کیا پتہ حملہ آورکہاں سے آیا اورکیسے داخل ہوگیا؟ ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے داخل ہوا؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی خیبرپختونخوا سے پوچھا کہ دہشتگرد اتنے محفوظ علاقے میں کیسے داخل ہوا؟ان کے مطابق آئی جی نے جواب دیا کہ یہاں دو ہزار خاندان بھی رہ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں