آئی ایم ایف کےخوش ہوتے ہی ڈالرکی اڑان رک گئی ، انٹر بینک 4 روپے سستا

آئی ایم ایف کےخوش ہوتے ہی ڈالرکی اڑان رک گئی ، انٹر بینک 4 روپے سستا
سورس: File

کراچی : آئی ایم ایف  کے وفد کی آمد کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔  انٹر بینک میں ڈالر3روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی 266  روپے میں ٹریڈنگ جاری ہے ۔گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت 39 روپے بڑھی تھی ۔ 

گزشتہ روز ڈالر 269.63 پر بند ہوا تھا ۔ آج مارکیٹ شروع ہوتے ہی ڈالر پہلے کچھ پیسے اوپر گیا لیکن جیسے ہی آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی خبر آئی تو ڈالر کی قیمت تقریباً 5 روپے گر گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں