اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کی دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورے کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے، آئی ایم ایف وفد دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مشکل ترین مذاکرات کر رہا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے اور مزید کئے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کرنا ضروری ہے تاہم کوشش ہے کہ مشکل فیصلوں کا اثر عام آدمی پر کم سے کم پڑے۔