دھماکے کا الیکشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے: نگران وزیراعلیٰ اعظم خان

دھماکے کا الیکشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے: نگران وزیراعلیٰ اعظم خان

پشاور: خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں، پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے، یہ نئی بات نہیں ہے، ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 95 افراد شہید اور 221 زخمی ہوئے تاہم اس دھماکے کا انتخابات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور پہلے ہی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے 40 سال سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، الیکشن کے اعلان سے قبل بھی واقعات ہوئے،شہداءکیلئے جلد پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا اور نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ نے ہمراہ تھے۔

مصنف کے بارے میں