سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی

لاہور: ملک بھر میں مسلسل 11 روز تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 20 جنوری سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا جو 30 جنوری کو تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب نئی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہو گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 2 ہزار 250 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 22 ڈالر کم ہوکر 1902 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں