مسلح دہشت گردوں کا میانوالی میں پولیس سٹیشن پر حملہ، شدید فائرنگ 

مسلح دہشت گردوں کا میانوالی میں پولیس سٹیشن پر حملہ، شدید فائرنگ 

میانوالی: مسلح دہشت گردوں نے میانوالی میں پولیس سٹیشن کو گھیر کر حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال کو گھیر کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم وہ پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس سٹیشن پر فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

264f91d1e922985c68f63fc2480b159b


حملے کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان نے سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ کو مکڑوال پولیس کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔
میانوالی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او میانوالی مزید نفری اور ایلیٹ فورس کے ساتھ تھانہ مکڑوال روانہ ہو گئے ہیں، عیسیٰ خیل کا علاقہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سرحد سے متصل ہے اور تھانہ مکڑوال سے 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر کے پی کے شروع ہوجاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ مکڑوال پر 10 بجے کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس پر تھانے میں موجود اہلکاروں نے بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ 
حملے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے باعث تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسرز اور دیگر سٹاف بھی پہنچ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں