شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی عدالت میں چیلنج کردی گئی

شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی عدالت میں چیلنج کردی گئی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی عدالت میں چیلنج کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے  مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی کے خلاف درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہوائی کمپنی ایئر بلو کے مالک اور کاروباری شخص ہیں۔

ان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں اور مقدمے میں ملوث شخص کی نامزدگی غیر قانونی ہے لہٰذا ان کی نامزدگی کالعدم قرار دی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔