اسلام آباد: چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو( نیب ) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ڈپٹی چیرمین نیب اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور ساتھ ہی پاناما کیس کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں