بھارتی اداکار کی بیوی نے خودکشی کر لی

بھارتی اداکار کی بیوی نے خودکشی کر لی

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منوج گوئیل کی بیوی " نیلیما" نے گزشتہ روز پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق نیلیماخودکشی  کےوقت گھر پر  اکیلی ہی تھی۔
  40 سالہ نیلیما کی ایک 8 سالہ بیٹی بھی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ نیلیما  نے خودکشی سے پہلے تحریری  نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں اس نے کسی کو بھی اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ۔

منوج گوئیل نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا  ہے کہ کچھ دنوں سے نیلیما پریشان تھی لیکن وہ نہیں سوچ سکتے تھے کہ نیلیما کوئی انتہائی قدم اٹھا سکتی ہے۔
جبکہ پولیس حکام  نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور پولیس ذرائع نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں نیلیما کی موت کی وجہ ڈپریشن کو قرار دیا ہے۔