وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

کراچی : نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ایم کیو ایم پاکستان بھی میدان میں کود پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد آج  دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزگی جمع کرائے جائیں گے ۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے حمایت حاصل کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کیا تھا تاہم ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.