"رواں سال بھارتی فلمیں با کس آفس پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں "، اکشے کمار

ممبئی:معروف اداکار اکشے کمار آج کل اپنے آنے والی فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا " کی پرموشن میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہو رہا ہےاور بھارتی فلمیں با کس آفس پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام ہورہی ہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ فلموں کا مواد ان کی ناکامی کی وجہ بن رہا ہے تاہم فلم سازوں کو فلم کی کامیابی کے لیے موزوں مواد استعمال کرنا چائیےتاکہکامیاب ہو سکیں ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ تامل فلموں کی تشہیر کے لیے اقدام نہیں کیے جاتے اکشے کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا "کمبجٹ میں بنائی گئی فلم ہے اور ان کو امید ہے کہ ان کے مداح ان کی اس فلم کو بہت سراہیں گے۔