سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

لاہور:نواز شریف نا اہل ہوئے تو طاہر القادری بھی میدان میں آگئے،تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر القادری 8 اگست کو پاکستان پہنچیں گے ،کارکنوں کو استقبال کے لیے ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایات جاری ہو گئیں ۔ ملکی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طاہر القادری نے بیرونی ممالک کی مصروفیات منسوخ کر دیں اور اچانک وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا،ساتھ ہی کارکنوں کو لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے کی ہدایات بھی کر دیں۔

طاہر القادری کےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ مانگتے ہیں اب گلی گلی میں" گو شہباز گو ہو گا"،کارکن قاتل وزیر اعظم نامنظور مہم کی تیاری کریں۔ (زبیر ساجد ڈھلوں )

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں