شاہد کپور اپنی بیٹی میشا کی سالگرہ بیرون ملک منائیں گے

شاہد کپور اپنی بیٹی میشا کی سالگرہ بیرون ملک منائیں گے

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکارشاہد کپور نے اپنی اکلوتی بیٹی میشا کی پہلی سالگرہ بیرون ملک منانے کا اعلان کیا ہے۔شاہد کپورکی بیٹی میشا 26اگست کو ایک سال ہو جائے گی۔
شاہد کپور نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گےاور انہوں نے ان لمحات کو خاص بنانے کے لیے بہت تیاریاں بھی کر رکھیں ہیں۔تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ ممبئی میں دوستوں اور عزیز اقارب کے ساتھ سالگرہ منا کر اپنے بیوی اور بیٹی کے ساتھ بیرون ملک  چلےجائیں گے۔  وہ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود کچھ وقت اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گزاریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں