(ن)لیگ والوں کو ملک کا مفاد عزیز نہیں،سعید غنی

(ن)لیگ والوں کو ملک کا مفاد عزیز نہیں،سعید غنی

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عمران خان خود باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سعید غنی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ووٹ ہو تو شیخ رشید کو ووٹ نہیں دوں گا، سنجیدہ اور آئینی عمل میں عمران خان نے مذاقا شیخ رشید کا نام لیا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی سے مشورہ کرنا چاہیے، ہم سے مشورہ نہیں کرنا تھا تو اپنی جماعت سے کسی سنجیدہ شخص کو نامزد کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں، ن لیگ والوں کو ملک کا مفاد عزیز نہیں، دیکھنا پڑے گا عمران خان خود باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں