سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نااہلی نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نااہلی نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 28جولائی کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں جب کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ جاری کرنے کی مجاز نہیں ،جس کی استدعا نہ کی گئی ہو۔

درخواست گزار کے مطابق کسی پٹیشنر نے ایف زیڈ ای کی تنخواہ کی بنیاد پر وزیراعظم کی نااہلی نہیں مانگی اور سپریم کورٹ نے وہ ریلیف دیا جو درخواست گزاروں کی جانب سے مانگا ہی نہیں گیا تھا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین پاکستان وزیراعظم کی برطرفی کی حمایت نہیں کرتا اس لئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل اور انتخابی عمل روکا جائے۔