اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا

کراچی:اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا۔ سٹے باز مایوس ہوگئے۔امریکی کرنسی کی قیمت ایک روپیہ کمی سے ایک سو سات روپے پچاس پیسے پر آگئی۔ملکی سیاسی صورتحال پر جہاں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار رہے وہیں اوپن مارکیٹ میں بھی عوام کی جانب سے بلاضرورت ڈالر کی خریداری دیکھی گئی۔جس کی وجہ سے ڈالر ایک سو نو روپے کے قریب پہنچ گیا لیکن انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو پانچ روپے چالیس پیسے کے آس پاس رہی۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے درمیان فرق تین روپے تیس پیسے پر پہنچنے کے بعد اسٹیٹ بینک کو تشویش ہوئی۔ کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس کے علاوہ مرکزی بینک بھی طلب کے مطابق ڈالر فراہم کرے گا، بس پھر کیا تھا، ساری افواہیں دم توڑ گئیں سٹے باز مایوس ہوگئے اور ڈالر ایک روپیہ کمی سے ایک سو سات روپے پچاس پیسے پر آگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر جلد ایک سو چھ سے ایک سو سات روپے پر آجائے گا۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو پیسے اضافے سے ایک سو پانچ روپے اکتالیس پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں