نیویارک : واٹس ایپ نے آڈیو  اور  ویڈیو   کال کے فیچر میں تبدیلی کی تھی، جس میں آپ کال ڈسکنیکٹ کئے بغیر  آڈیو سے ویڈیو  کال پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ واٹس ایپ کی ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ اس سے قبل آپ کو آڈیو سے ویڈیو کال پر منتقل ہونے کیلئے کال ڈسکنیکٹ کرنی پڑتی تھی۔

اب واٹس ایپ نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے بزنس کیلئے ایک ایپلی کیشن بنانا شروع کردی ہے، وابیٹا انفو کے مطابق یہ ایپلی کیشن کاروبار اور کسٹمر کے درمیان مو ثر رابطے کا ذریعہ ہوگی۔

مذکورہ ایپلی کیشن کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن آئی او ایس اور ونڈوز  10 آپریٹنگ سسٹم کیلئے متعارف کروائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں