چینی کا زیادہ استعمال دماغی صحت کےلئے نقصان دہ

چینی کا زیادہ استعمال دماغی صحت کےلئے نقصان دہ

لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چینی صرف آپ کے دانتوں کےلئے ہی نقصان دہ نہیں ہے بلکہ وہ آپ کی کمر کی موٹائی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دماغی صحت پر چینی کے مضر اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ماہرین کی ٹیم نے برطانیہ میں اپنے طویل مدتی مطالعے کے دوران 8 ہزار سے زیادہ لوگوں کی خوراک میں شامل چینی کی مقدار اور ان کے موڈ کے تعلق پر تحقیق کی۔ماہرین نے چینی کی مقدار اور عمومی دماغی خلل مثلاً  ڈپریشن اور خوف و  اضطراب کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔

ماہرین کی ٹیم کو پتا چلا کہ مردوں میں میٹھے کھانوں اور مشروبات کے استعمال میں اضافے کے پانچ سال بعد ان میں ڈپریشن اور خوف واضطراب کا مرض پیدا ہوا۔ جبکہ عورتوں اور مردوں دونوں کی دماغی صحت پر چینی کے زیادہ استعمال کے منفی اثرات دیکھنے میں آئے۔

مصنف کے بارے میں