چپ سازی میں سام سنگ نے انٹیل کو پیچھے چھوڑ دیا

چپ سازی میں سام سنگ نے انٹیل کو پیچھے چھوڑ دیا

سیئول: پرسنل کمپیوٹرز  (پی سی) کےلئے پروسیسر اور دیگر آلات تیار کرنے والی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل اب چِپِ فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نہیں رہی۔

گزشتہ چند سال میں سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث جہاں کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی، وہیں اسی عمل کے باعث انٹیل کو بھی نقصان پہنچا کیونکہ انٹیل صرف کمپیوٹرز کےلئے ہی آلات بناتی ہے جبکہ اس وقت دنیا میں سمارٹ موبائلز کے آلات زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی دنیا بھر میں فونز اور دیگر سمارٹ آلات کی بڑھتی فروخت کے باعث جنوبی کوریا   کی کمپنی سام سنگ کی جانب سے تیار کی جانے والی چِپِ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
حالیہ سہ ماہی کے دوران انٹیل کے مقابلے سام سنگ کی چِپِ اور دیگر سمارٹ آلات دنیا بھر میں زیادہ فروخت ہوئے، جس وجہ سے انٹیل کی کمائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سہ ماہی کے دوران انٹیل کی کمائی 14 ارب 76 کروڑ ڈالر ہوئی جبکہ اسی عرصے کے دوران سام سنگ کی کمائی 15 ارب 8 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔

سام سنگ کی جانب سے ریکارڈ  کمائی کے بعد انٹیل سے سب سے زیاد کمپیوٹر اور سمارٹ چِپِ فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز چھن گیا ہے۔ انٹیل گزشتہ 23 برس سے سب سے زیادہ چپ اور کمپویٹر آلات فروخت کرنے والی کمپنی تھی، 1992ءسے اب رواں سال کے آغاز تک اس کے پاس یہ اعزاز رہا۔

مصنف کے بارے میں