محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 77ہزار ایجوکیٹرز کی محکمانہ تربیت کا آغاز کردیا، ترجمان

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 77ہزار ایجوکیٹرز کی محکمانہ تربیت کا آغاز کردیا، ترجمان

لاہور : محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوبھرتی شدہ 77ہزار ایجوکیٹرز کی ایک ماہ دورانیہ پر محیط محکمانہ تربیت کا آغاز کردیا گیا ہےـ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق ایجوکیٹرز کی تربیت صوبہ بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے توسط سے شروع کردہ اس جامع تربیتی پروگرام کا مقصد نئے بھرتی شدہ اساتذہ کو جدید تعلیمی اقدامات بشمول چائلڈ سائیکالوجی، کلاس روم مینجمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف تعلیمی امور سے متعلق بھرپورآگاہی دینا ہے تاکہ وہ بہتر استاد کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

ترجمان کے مطابق اس تربیتی پروگرام کی نگرانی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک خود کررہے ہیں ۔  یہ تربیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی ویژن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد طالبعلموں کی کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سکولوں میں خوشگوار ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ ان کی شخصیت میں اعتماد اور قابلیت کے اوصاف اجاگر ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں