آسٹریلیانے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا

آسٹریلیانے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا


کینبرا: آسٹریلوی حکام کے مطابق انھوں نے ایک طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے بعد آسٹریلیو ی ائیرپورٹس پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد ملک کے بعض ہوائی اڈوں پرمسافروں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں اور مسافروں کو ممکنہ تاخیر کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اس منصوبے کو 'بڑی سازش' قرار دیتے ہوئے واقعے ک تحقیقات کا حکم دے دیا جس کے بعد اس واقعے میںملوث کچھ نوجوانوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ نوجوان ’دہشت گردی‘ کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں سڈنی میں متعدد گھروں میں کیے جانے والے چھاپوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں سے ایسا مواد برآمد کیا گیا جس سے پولیس کے مطابق بم بنائے جا سکتے تھے۔آسٹریلیا کے وفاقی پولیس کمشنر اینڈریو کولن نے اس منصوبہ کو 'اسلام سے تحریک پانے والی دہشت گردی' کہا ہے۔جبکہ میلکم ٹرنبل نے چھاپوں کو 'اہم مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن' کہا ہے۔