وزارت داخلہ کی سربراہی کسی چیلنج سے کم نہیں تھی، چودھری نثار

وزارت داخلہ کی سربراہی کسی چیلنج سے کم نہیں تھی، چودھری نثار

اسلام آباد : سابق فاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرا سیاسی کیرئیر تین دہائیوں پر مشتمل ہے ، 30سالہ سیاسی کیرئیر میں متعدد  وزارتوں کا سربراہ رہا مگر حالیہ مدت میں وزارت داخلہ کی سربراہی میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سیکرٹری داخلہ اور عملے کے دیگر افراد کی کوششوں کو سراہا گیا جبکہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کا منصب سنبھالتے وقت اندرونی سیکورٹی اور امن و امان میرے لئے بڑا چیلنج تھا ۔ اندرونی سیکیورٹی،امن عامہ کو برقراررکھنابڑے چیلنج تھے،اس دوران ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔حالیہ مدت کے دوران جوبھی کامیابیاں حاصل کیں وہ ریکارڈ کاحصہ ہیں۔ان کامیابیوں پر سیکرٹری داخلہ کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔وزارت کی پوری ٹیم اورمنسلک دفاتر کو اس کا کریڈٹ دیتا ہوں۔