شاہدخاقان عباسی کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں گے، مولانافضل الرحمان

 شاہدخاقان عباسی کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں گے، مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مجلس عاملہ اور دیگر اراکین شریک تھے.پارٹی اجلاس میں نئی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی.انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے . مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ رہیں گے.انہوں نے کہا کہآج پاکستان میں جو جنگ لڑی جارہی ہےاس کی بنیاد کرپشن رکھی گئی ہے. کرپشن کیخلاف جنگ تو صرف عنوان ہے ،آڑ میں سیاسی جنگ لڑی جارہی ہے.اس غلاف کے نیچے اصل عزائم کیا ہیں اس کا پتا نہیں۔کرپشن کے عنوان سے اب دنیا بھر میں سیاست ہوگی .انہوں نے مزید کہ اکہ نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے  .

انہوں نے کہا کہ ہم مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں،ہمیں نہ چھیڑا جائے.جائے بھاڑ میں تمہاری دھکمیاں،تمہاری دھمکیوں کی کیا حیثیت ہے؟ ہمیں گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے.اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہ پہلے اپوزیشن میں اتحاد تھا نہ اب ہے.ملک تب چلے گاجب سب ایک پیج پر ہونگے.انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گریٹ گیم ہورہی ہے.عالمی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا ترقی پذیر اور مسلم دنیا کو غیرمستحکم کرنا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں تدبر سے کام لینا ہے ، ملک کو بحران کیطرف جانے نہیں دینا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں