ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرائینگ مہنگے داموں نیلام

ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرائینگ مہنگے داموں نیلام

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنائی ہوئی ایک ڈرائینگ کی مہنگے داموں نیلامی، 29184 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
یہ تصویر دراصل سنہ 2005 میں ایک فلاحی نیلامی کے لیے بنائی گئی تھی اس وقت اسے حاصل کرنے والے شحض نے اسے لاس اینجلس کے نیلام گھر کو دے دیا۔اس تصویر میں مینہٹن کی بلند و بالا عمارتیں بنائی گئی ہیں جن میں ٹرمپ ٹاور بھی شامل ہے۔
اس نیلامی کو منعقد کرانے والے مچیل کرک نے صحافیوں کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسری تصویروں کی نسبت اس تصویر کی خریداری کے لیے پانچ گنا زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ ’اس کے لیے نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے چاہنے والوں نے دلچسپی ظاہر کی بلکہ وہ لوگ بھی اس کے حصول کے خواہش مند تھے جو صدور سے وابستہ یادگاری اشیا اکٹھی کرتے ہیں۔‘
اس تصویر کے لیے 11 بولیاں لگیں جو کہ 9000 ڈالر سے شروع ہوئیں۔