میزائل پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا امریکا کو جواب

میزائل پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا امریکا کو جواب

تہرا ن: ایران نے امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ وہ پوری قوت سے میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔
بین الااقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں کو نظر اندازکرتے ہوئے اپنا میزائل پروگرام   پورے زوروشور سےجاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی اقدامات ناقابل قبول ہیں،ہم نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کی جانب سے ایک راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ فضا میں پہنچانے کے اقدام پر امریکا نے6 ایرانی کمپنیوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ان پابندیوں کی شکار ایرانی کمپنیوں کا تعلق تہران کے میزائل سازی کے شعبے سے ہے۔