بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی بیماری زور پکڑنے لگی

بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی بیماری زور پکڑنے لگی

ٓعالمی ادارہ صحت نے بڑی سطح پر ہیپاٹائٹس پھیلنے کے پیش نظر بلوچستان کے7 اضلاع کو انتہائی ہائی رسک ایریا قرار دے دیا۔
بلوچستان میں ہر 100 میں 30 افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں جس بنا پر عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں جن اضلاع کو انتہائی ہائی رسک قرار دیا ہے ان میں نصیرآباد، جعفرآباد، ڑوب، لورالائی، موسی خیل، سبی اوربارکھان شامل ہیں جب کہ دیگراضلاع میں ہیپاٹائٹس کی شرح 10 سے 28 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان 7 اضلاع میں مرض کی شرح 30 فیصد تک پہنچ چکی ہے بلکہ ہیپاٹائٹس بی کے بگاڑ سے پیداہونے والے ہیپاٹائٹس ڈی کے کیسز بھی رپورٹ ہورہےہیں۔
صوبے میں ہیپاٹائٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے اس کی روک تھام اور علاج کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں مفت اسکریننگ اورویکسی نیشن کی جائےگی جب کہ یہ پروگرام 15 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔