کابل میں عراقی سفارتخانے پر داعش کا حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک

کابل میں عراقی سفارتخانے پر داعش کا حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک

کابل: افغانستان میں عراقی سفارت خانے پر داعش کا حملہ ناکام بنا  کر تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں عراقی سفارتخانے کے باہر پہلے ایک خود کش کار دھماکہ کیا گیا جس کے بعد تین حملہ آور سفارتخانے کے اندر داخل ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا اور انہیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 7 سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے تاہم آزاد د ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مصنف کے بارے میں