عامر خان کی فلم ”سیکریٹ سپر سٹار“ کا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے اپنی آئندہ آنے والی فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار‘ ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا، جبکہ فلم کا ٹریلر 2 اگست کو ریلیز کیا جائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار“ کا نیا پوسٹر جاری کیا جس میں فلم کے ٹریلیر کی ریلیز ہونے کی تاریخ بھی لکھی گئی ہے جو 2 اگست کی ہے۔فلم میں عامر خان مختصر کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے البتہ مداحوں کو فلم کے ٹریلر کا بے چینی سے انتظار ہے۔واضح رہے ”سیکریٹ پر اسٹار“ رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

4b7da6443eaa3e2dadfd7380c15ed322