نیب کا شریف خاندان کے خلاف 4مختلف ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ

نیب کا شریف خاندان کے خلاف 4مختلف ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب ایگزیکٹو بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں شریف خاندان کیخلاف 4مختلف ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ریفرنس،، سپریم کورٹ ،، کے ، فیصلے کی روشنی میں دائر کیے جائیں گے اسحاق ڈار کے خلاف بھی الگ ریفرنس دائر ہوگا.

اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 4 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے 6 ہفتوں میں دائرکیے جائیں گے، تمام ریفرنسز راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے جب کہ ریفرنسز پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ اوراکٹھے کیے گئے مواد کی روشنی میں دائر ہوں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیراگراف 9 میں درج کمپنیوں سے متعلق ریفرنسز دائر ہوں گے۔ریفرنسز میں باہمی قانونی معاونت سے حاصل مواد بھی استعمال ہوگا۔

ریفرنس ایوان فیلڈ پراپرٹیز، پارک لین لندن،عزیزیہ اسٹیل ملز،  ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ،  پارک لین لندن کے متعلق دائر ہونگے ۔ جبکہ نیب اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا ریفرنس بھی دائر کرے گا ۔

 واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔