رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں عدالت میں پیش

پرتگال : ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسچیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، لیکن اب انہیں لاکھوں یورو ٹیکس چوری کے الزامات میں عدالت میں پیش کر دیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے 2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو ٹیکس بچایا ہے۔وہ میڈرد کے نواح میں واقع عدالت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کے لیے پہنچے،انہوں نے پیشی کے دوران خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 'ضمیر مطمئن ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹیا کے لیونل میسی کو بھی ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا تھا اور جرم ثابت ہونے پر انھیں 21 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے ان کی جیل کی سزا 252000 یورو ادائیگی کے بدلے ختم کر دی تھی۔