جاپان کی نجی کمپنی کا راکٹ تجربہ ناکام

جاپان کی نجی کمپنی کا راکٹ تجربہ ناکام

ٹوکیو: جاپان کی نجی کمپنی کا راکٹ تجربہ ناکام ہو گیا۔ جاپان کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا پہلا راکٹ بظاہر اپنی مقررہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتہائی شمالی علاقے ہوکائیدو میں قائم اِنٹرسٹیلر ٹیکنالوجیز نے ایتھانول توانائی سے چلنے والا دس میٹر لمبا راکٹ تائیکی قصبے کے ایک مقام سے گزشتہ روز داغا جو چھوڑے جانے کے تقریباً 66 سیکنڈ بعد لاپتہ ہو گیا۔مذکورہ راکٹ بظاہر 100 کِلومیٹر سے زائد بلندی کے مقررہ ہدف پر پہنچنے میں ناکام رہا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ راکٹ داغے جانے کے مقام سے چھ کلومیٹر دور بحرالکاہل میں گِرگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں