لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد


لاڑکانہ: ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور روپوش 17 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

ایس ایس پی آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تھانہ مارکیٹ کی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم بابر شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ رتوڈیرو کی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان فیاض شاہ اور سارنگ جلبانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دوران چیکنگ ملزم منیر بھٹی کو شراب کی چار بوتلوں سمیت، تھانہ عاقل پولیس نے سہولتکاری کے مقدمے میں مطلوب سینگھار میرانی کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، تھانہ ماہوٹا پولیس نے دوران چیکنگ عبدالرازاق عرف صدام انڑ کو ایک کلو دو سؤ گرام چرس سمیت، تھانہ نوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم ساجد شر، دوران چیکنگ محمود شاہ کو 20 کلو بھنگ جبکہ جواب کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6 جواریوں وحید، راحیل، منور، سہیل، آصف اور میر حسن کو نقد رقم سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تھانہ بقاپور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم خادم مغیری کو پاؤ چرس اور موٹرسائیکل سمیت، ملزم عبدالمجید کھوکھر کو پانچ کلو بھنگ سمیت، تھانہ باڈ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم مٹھل عرف عاقب سرگانی کو، تھانہ اللہ آباد پولیس نے رحمت پور اور تھانہ دڑی میں درج مقدمات میں روپوش ملزم یوسف ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں