پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز
کیپشن: نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے سمری بھی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک بڑھانے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں