امریکا کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ

امریکا کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ
کیپشن: ایسے بیل آﺅٹ پیکج کی دلیل نہیں دی جا سکتی جس سے چینی قرضے ادا کئے جائیں، امریکی وزیر خارجہ۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والا بیل آﺅٹ پیکج چینی قرضے اتارنے کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔

امریکہ نے آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ پیکج کو مشروط بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہئے ۔ ایسے بیل آﺅٹ پیکج کی دلیل نہیں دی جا سکتی جس سے چینی قرضے ادا کئے جائیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہا ں ہیں لیکن پاکستان کو ملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔

مزید پڑھیں: بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ترجمان آئی ایم ایف  نے کہا  پاکستان سے قرضے پر کوئی بات چیت بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی درخواست موصول ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر آئندہ حکومت کو آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں