نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: Image by CricketCountry.com

کراچی:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لئے کیویز کرکٹ بورڈ نے کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے بجائے یو اے ای میں کھیلنے پر اصرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی 20 میچزیو اے ای میں کھیلیں جانے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی 20 میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریزکھیلنے کے لئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا

اب اکتوبر2018میں یواے ای میں ہی3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز
خیال رہے کہ 2003میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں