پرویز الہیٰ کو سپیکر صوبائی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

11:17 AM, 31 Jul, 2018

لاہور : پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کے لیے بڑی کامیابی ملی جب چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کی طرف سے پی ٹی آئی کو بڑی حمایت ملی .
مگر اب ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے حمایت کے بدلے میں‌چوہدری پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ان کے فرزند مونس الہیٰ کو این اے کی ٹکٹ سے الیکشن لڑوا کر اور جیتنے کی صورت میں‌وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے .
ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ ق لیگ کی قیادت اس کے  علاوہ پی ٹی آئی کی پریشانی کم کرنے کے لیے پی پی پی کی قیادت سے بھی رابطہ کر یگی .

مزیدخبریں