آرمی ایوی ایشن کا کامیاب آپریشن، روسی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا

 آرمی ایوی ایشن کا کامیاب آپریشن، روسی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا
کیپشن: انتہائی خراب موسم کے باوجود ریسکیو کی کوششیں 26 جولائی سے جاری تھیں۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی مشکل آپریشن کر کے لاتوک 1 پیک پر 6 دن سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف 25 جولائی سے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، جیل واپس بھیجنے کی خبریں درست نہیں، ڈاکٹرز

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیما کے پاس تین روز سے کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہو گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی خراب موسم کے باوجود ریسکیو کی کوششیں 26 جولائی سے جاری تھیں اور برفانی بادلوں کے سبب روسی کوہ پیما کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور بالآخر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد آج صبح ایلگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کر لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں