واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی نے ٹرمپ کے بھی کئی راز کھول دیئے

واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی نے ٹرمپ کے بھی کئی راز کھول دیئے
کیپشن: واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی نے 11 ستمبر کو کتاب کی رونمائی کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی تاریخ کے مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کے صحافی باب ووڈ وارڈ نے اپنی نئی کتاب میں ٹرمپ کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ امریکی صحافی باب ووڈ وارڈ نے اپنی نئی کتاب ’ فیئر، ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ملکی اور غیر ملکی پالیسیوں پر کس طرح فیصلے کرتے ہیں۔ باب ووڈ کی یہ 19ویں کتاب ہے۔ انہوں نے 11 ستمبر کو کتاب کی رونمائی کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

ٹرمپ کو صدارت کے عہدے پر براجمان ہوئے اگرچہ دو سال کا عرصہ بیت گیا ہے اس عرصے میں ہائی پروفائل لوگوں کی آمد کا تانتا بندھا رہا۔ بہت سے لوگوں کی چھٹی بھی ہوئی اور ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق کئی اسکینڈلز بنے۔ ٹرمپ کے روس سے تعلقات وغیرہ کی تفصیلات بھی کتاب میں موجود ہیں۔

واضح رہے واٹر گیٹ اسکینڈل امریکی تاریخ کا ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کے سبب پہلی بار ایک منتخب امریکی صدر رچرڈ نکسن کو استعفیٰ دینا پڑا اور یہ سب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے دو صحافیوں باب وڈ وارڈ اور کارل برن اسٹائن کی جانب سے کئے گئے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے ہوا۔

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی مخالف ڈیمو کریٹک پارٹی کے واٹر گیٹ کمپلکس میں واقع دفتر میں چوری کروائی۔

صحافیوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر اس چوری میں برابر کے مجرم ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے صدر نکسن کے ایک ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں اور چوری کرنے والی ٹیم کو منہ نہ کھولنے کے لئے رقم دے رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ جس کے سبب تاریخ میں پہلی بار امریکہ کے منتخب صدر کو استعفیٰ دینا پڑا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر باراک اوباما اور مشیل اوباما کی ڈانس ویڈیو وائرل

اس اسکینڈل کے بارے میں بعد میں ایک فلم بھی بنی تھی جس کا نام ’آل دی پریزیڈنٹ مین‘ تھا۔ اس فلم میں باب وڈ وارڈ اور کارل برن اسٹائن کے کردار مشہور امریکی اداکاروں رابرٹ ریڈ فورڈ اور ڈسٹن ہوفمین نے ادا کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں