آرمی چیف سے برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل کی ملاقات

 آرمی چیف سے برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل کی ملاقات
کیپشن: ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین چیف آف اسٹاف ایڈمرل نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ادمیر سوبرینو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی  اور پھول بھی چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برازیلین چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں