عام انتخابات 2018ء کا ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،عائشہ گلالئی

  عام انتخابات 2018ء کا ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،عائشہ گلالئی

اسلام آباد: تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء کا ہونا پاکستان کی کامیابی ہے, صاف شفاف الیکشن کروانے پر فوج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سلام پیش کرتی ہوں, سیاسی جماعتیں عمران خان سے دشمنی کریں مگر اداروں پر الزام نہ لگائیں اس سے ملک کو نقصان ہوگا, تحریک انصاف نے میرے ووٹ  پیسوں سے خریدے ہیں۔میں نے اپنی انتخابی مہم والد کے ریٹائرمنٹ کے پیسوں اور اپنے بینک بیلنس جو کہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، سے لڑی ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے اور پورے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں گے, تحریک انصاف کی حکومت آ گئی ہے اب ایک سال کے اندر عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں, ایک سال کے بعد احتجاج کریں گے میں نے اپنی انتخابی مہم اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے پیسوں سے چلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف  ہوئے مگر تحریک انصاف  نے پیسے چلائے جس سے مجھے شکست ہوئی, میں نے دو لاکھ 90 ہزار روپے سے انتخابی مہم چلائی  میرے بینک بیلنس میں  اتنی ہی رقم تھی ٹوٹی تلوارسے  الیکشن لڑا عوام چندہ دیں, عمران خان نواز شریف کے چوری کیے گئے تین ہزار کروڑ روپے واپس ملک لے کر آئیں جو انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا, دیکھیں گے کہ عمران خان کی حکومت قرض لیتی ہے کہ نہیں, عمران خان کو سعودی عرب سے تحائف بھی نہیں لینے ہونگے۔عمران خان حکومت میں آ گئے ہیں اب ان کو چندے کی ضرورت نہیں اب عوام مجھے چندہ دے۔