وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی، ذرائع

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی، ذرائع
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔


ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان عوامی انداز میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

  خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف عوامی انداز میں اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریر کو ہر جانب سے پذیرائی ملی جس کے بعد عمران نے  وزارت  عظمیٰ کا حلف کسی عوامی تقریب میں اٹھانے کی خواہش کا عندیہ دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں