پیپلزپارٹی کا وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی بلاول بھٹو کو نامزد کرے گی، جبکہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں تنہا حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں انتخابات 2018ءمیں ہونے والی دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے اور قومی اسمبلی میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر آپشنز پرغور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:آرمی چیف کی روسی کوہ پیما کی سی ایم ایچ میں عیادت
 
 
اسی طرح پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کوبطوروزیراعظم کا امیدوار بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ,  پیپلزپارٹی کے اجلاس میں اس بات پربھی مشاورت کی گئی کہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی سامنے لایا جائے گا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں تنہا حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کوقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے, چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب میں ملکر حکومت بنانے اور مولانا فضل الرحمن و دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لائحہ عمل پربھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی
 
 
واضح رہے گزشتہ روزاپوزیشن جماعتوں کا مرکز اور صوبائی اسمبلیوں ، دھاندلی کیخلاف احتجاج کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمن‘ یوسف رضا گیلانی اور راجا ظفر الحق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔