وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کر لیا گیا ، ذرائع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کر لیا گیا ، ذرائع
کیپشن: تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان ن نو منتخب رکن اسمبلی خیبرپختونخوا عاطف خان کانام وزیراعلیٰ کے پی کیلئے  فائنل کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا
 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلیٰ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی، ذرائع
    

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں