ہم آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے، حمزہ شہباز

ہم آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے، حمزہ شہباز

فوٹو فائل

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کی جائیگی اور عوام کی جانب سے دیئے جانیوالے اس حق سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ،نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو عوام کے درمیان ہونا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کی عظم قربانی کو قوم دیکھ رہی ہے ، پنجاب کے عوام نے صوبے میں ہم کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن جیتی ہے ، پاکستان کوشدید چیلنجز کا سامنا ہے ، خدا کے لئے پاکستان پر رحم کریں،موجودہ الیکشن متنازعہ ترین الیکشن تھا،جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے دھاندلی کی آواز آئے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:جہازپرگھومتا شخص منتخب نمائندوں کی بولی لگاتاپھررہاہے:حمزہ شہباز جہانگیر ترین پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی بوریاں کھول کر آج ایک شخص لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہاہے ،الیکشن کے بعد پاکستان میں استحکام آنا چاہئے، الیکشن میں ڈالے جانیوالے ڈاکے کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں لیکن نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں