پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا، چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے نمائندوں کی تعداد کم ہے تو کیا ہوا، پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیئے:کون بنے گا پنجاب کا وزیر اعلیٰ ؟میاں اسلم اقبال بھی دوڑ میں شامل ہو گئے
 
 
جنوبی پنجاب صوبہ کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے، انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے ہماری حمایت اور مخالفت صرف عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی۔

مزید پڑھیئے:ترک صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخاب جیتنے پرمبارکباد
 
 
بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی اور دیگر شامل تھے، اراکین نے پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں , ان کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ جاکر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔